عمران نیازی کے ہوتے جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی،کوئی غلط فہمی میں بھی نہ رہے، سینیٹر عاجز دھامرہ

پیر 11 دسمبر 2017 21:47

عمران نیازی کے ہوتے جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی،کوئی غلط فہمی میں بھی نہ رہے، سینیٹر عاجز دھامرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامراہ نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نیازی کے ہوتے ہوئے جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی،اور اس حوالے سے کوئی غلط فہمی میں بھی نہ رہے،جاری کردہ بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ نوازشریف کی طرح عمران خان کی انا ہی پی ٹی آئی کو لے ڈوبے گی، عمران خان وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن وزیراعظم بننا دور کی بات ہے ان کے نصیب میں صرف عدالتی پیشیاں ہونگی، سینیٹر عاجز دھامراہ نے واضح کیا کہ آصف زرداری نے تو کبھی نہیں کہا کہ ہم پی ٹی آئی سے اتحاد کریں گے، عمران اپنے منہ میاں مٹھو نہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں