سندھ حکومت اپنے وسائل اور آبادگاروں کے مسائل کا جائزہ لے کر سفارشات تیار کرے گی، مراد علی شاہ
ہم نے ہمیشہ آبادگاروں کے حقوق کے لیے کام کیا اور انکے مفادات کا تحفظ کیا ، آبادگاروں کے مسائل ہر صورت حل کیے جائیں گے بحران کا ایسا حل چاہتے ہیں جس میں آبادگاروں کا نقصان نہ ہو، وزیر اعلی سندھ کی گنے کے کاشتکاروں سے دوران اجلاس گفتگو
جمعہ 15 دسمبر 2017 21:28
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آبادگاروں کے حقوق کے لیے کام کیا اور انکے مفادات کا تحفظ کیا ہے، شگرملز مالکان ملز میں گنا کرشنگ کرنے کے لیے تیار نہیں تھے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی چینی انکے گوداموں میں پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کرنیکا مسئلہ لے کر میں مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں گیا تھا اور وزیراعظم سے بھی بات کی تھی۔ سی سی آئی کے اجلاس نے 10.70 روپے فی کلوگرام چینی کی برآمد پر سبسڈی کی منظوری دی اور واپس آتے ہی میں نے کابینہ کا اجلاس بلایا جس نے مزید 9.30 روپے فی کلوگرام چینی پرسبسڈی کی منظور دی ، اس طرح 20 روپے فی کلوگرام چینی پر سبسڈی کا فیصلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا کام برآمد کرنا نہیں ہے اس کے لیے وزارت تجارت کام کررہی ہے۔ انہوں نے اجلاس میں شریک آبادگاروں سے کہا کہ اب آپ کو ریٹ مل رہا ہے ،ہمیں آپ کا احساس ہے۔ جس پر اابادگاروں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت بھی شوگر کین کی قیمت پر کچھ سبسڈی دے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ182 روپے کی قیمت بہتر ہے مگر آبادگاروں کو چاہیے اس پر کچھ لچک کا مظاہرہ کریں۔ اجلاس کو شگر کین کمشنر آغا ظہیر الدین نے بتایا کہ سندھ میں 32 شگر ملز نے کریشنگ شروع کی ہے،کچھ ملز 130اور کچھ 140 روپے قیمت دے رہی ہیں۔ اجلاس میں آبادگاروں نے کہا کہ ہم کسی کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کے حق میں نہیں تھے اور نہ ہی کسی کے گھر کے سامنے دھرنا دینا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آبادگاروں کے اس جذبے کو سراہا۔ آبادگاروں نے کہا کہ ان کی تحریک سے کچھ سیاسی جماعتیں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں مگر ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم صرف اپنے حقوق اور مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ آبادگاروں نے بتایا کہ اس وقت سندھ میں 7 لاکھ ایکڑ پر گنا کاشت ہوا ہے اس حساب سے 42 کروڑ گنا پیدا ہوگا،اس نے کہا ہے کہ آئندہ سال تک گنا سندھ میں ہوگا اور اس کے بعد ہم گنا کاشت نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آبادگار بھی اپنے ممبران سے بات کریں، ہم بھی ورکنگ کرتے ہیں کہ کس طرح گنے کی قیمت کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وسائل اور آبادگار کے مسائل کا جائزہ لے کر پرپوزل بنائیگی، ہم اگلے چند دن میں دوبارہ ملیں گے اور انشائ اللہ کسی نتائج پر پہنچیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور آبادگاروں سے کہا کہ میں اس بحران کا حل چاہتا ہوں اور ہم سب بیٹھ کر اس کا بہتر سے بہتر حل نکالیں گے۔.کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ثروت اعجاز قادری
وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اکا امتحانی مراکز کا دورہ
سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے گلشن اقبال ٹائون کے وسائل میں اضافے بارے اجلاس
صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا سندھ جیل خانہ جات کے تمام ڈی آئی جیز، آفس انچارجز کیساتھ اجلاس
صوبا ئی وزیر محکمہ سماجی بہبود طارق علی تالپور کا سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
مشیر برائے لائیو اسٹاک وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس
سٹیزن فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’کراچی روح کی عظمت‘‘کتاب کی رونمائی تقریب
ایک سال میں سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا ، گورنرسندھ
ہیم ٹیکسٹل کولمبیا 2024 میں پاکستان سی9کمپنیوں کی شرکت
جامعہ کراچی،شعبہ نباتیات کے زیر اہتمام سیمینار 26 اپریل کو ہوگا
وزیر اعظم سن لیں ،ْ کراچی کے عوام کو اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہئے، منعم ظفر خان
مددگار15ایمرجنسی ریسپانس میں مزید بہتری کے لیئے تجاویز طلب
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ