اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے ن لیگ کے کرپٹ درباری مجھے اور میرے شوکت خانم کو برا بھلا کہتے تھے آج انہیں منہ کی کھانی پڑی ، مجھ پر ایک ایسے شخص نے کیس کیا جو خود منشیات فروش ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:37

اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے ن لیگ کے کرپٹ درباری مجھے اور میرے شوکت خانم کو برا بھلا کہتے تھے آج انہیں منہ کی کھانی پڑی ، مجھ پر ایک ایسے شخص نے کیس کیا جو خود منشیات فروش ہے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے ن لیگ کے کرپٹ درباری مجھے اور میرے شوکت خانم کو برا بھلا کہتے تھے آج انہیں منہ کی کھانی پڑی۔ مجھ پر ایک ایسے شخص نے کیس کیا جو خود منشیات فروش ہے اور اس پر منشیات فروشی کا مقدمہ چل رہا ہے۔

نواز شریف نے ابھی اس غریب قوم کے لوٹے ہوئے 300ارب روپے جو وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر لے کر گئے اس کا حساب دینا ہے۔حکمرانوں کی کرپشن اور اقربائ پروری نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا سارا پیسہ حلال کا ہے اس لئے میں نے ایک ایک پائی کا حساب دیااور مکمل منی ٹریل پیش کی لیکن شریف خاندان نے اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے منی ٹریل دینے کے بجائے عدالت میں قطری خط جمع کروایا جو کہ ایک فراڈ تھا۔

(جاری ہے)

یہ کیس 1سا ل تک چلا اور اس کیس کے ذریعے میرا جو کچھ بھی تھا وہ قوم کے سامنے آگیا ہے۔ یہ باتیںانہوں نے ٹنڈو محمد خان میں ہونے والے جلسے کی روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے نا اہل ہونے پر افسوس ہے لیکن ہم عدالت کا ہر حکم مانتے ہیں۔ جہانگیر ترین نا اہلی کے لئے عدالت میں نظر ثانی کی درخواست دیں گے۔

ہمیں جہانگیر ترین پر پوراعتماد ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ جہانگیر ترین نے کرپشن نہیں کی۔جب ایک معاشرے کے اندر اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں تو چوروں اور لٹیروں کا ایماندار اور دیانتدار لوگوں سے موازنہ کیا جاتا ہے۔جو لوگ دیانتداری سے اس ملک میں رہتے ہیں ان کا چوروں اور ڈاکو?ں سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں میں بیٹھے مافیاز نے نوازشریف کو بچایا ہے۔ جب ایک مافیا کرپشن کرتا ہے تو وہ اداروں میں اپنے لوگ بٹھاتا ہے پھر کرپشن کرتا ہے۔ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شہباز شریف کو بچایا جس کی میں مذمت کرتا ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں