بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری اور مارشل لاز کو غیرآئینی تحفظ فراہم کیا ،ْ ترجمان پیپلز پارٹی

بابے نے مولوی تمیزالدین کیس سے لے کراب تک ہر طاقتور اور آمر کے حق میں فیصلے کئے، بھٹو کیس میں ڈنڈی ماری ،ْمنظور چوہدری

اتوار 17 دسمبر 2017 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا ہے کہ بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری اور مارشل لاز کو غیرآئینی تحفظ فراہم کیا۔ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظورنے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بابا خود ہی بتائے کہ عوام بابے کے فیصلوں پر کیا فیصلہ کریں،ْ لوگ چیف جسٹس کی بات درست مان کر کیسے یقین کریں کہ سپریم کورٹ کا بابا سب کے ساتھ انصاف کرتا ہے ،ْ بابے نے مولوی تمیزالدین کیس سے لے کراب تک ہر طاقتور اور آمر کے حق میں فیصلے کئے، بابے نے ذوالفقارعلی بھٹو کیس میں ڈنڈی ماری اور پہلے منتخب وزیراعظم کا عدالتی قتل کیا جبکہ بابے نے ہر آمر کے حق میں ڈنڈی ماری اور مارشل لاز کو غیر آئینی تحفظ فراہم کیا۔

ترجمان پی پی پی نے کہا کہ اس بابے نے نصرت بھٹو کیس میں ڈنڈی ماری، ضیاء الحق کے مارشل لاء کو جائز قرار دیا، اس بابے نے اسمبلیاں ٹوٹنے پر بھی بینظیر بھٹو اور نواز شریف میں امتیاز برتا اور ڈنڈی ماری، بابے نے بعد میں خود تسلیم کیا کہ دباؤ میں آکر بھٹو کو پھانسی چڑھانے کا فیصلہ دیا ،ْبابا آمروں کے دباؤ میں تو تھا ہی، اس نے تو نواز شریف کے کہنے پر بینظیر بھٹو کو سزا سنائی، بابے نے ظفر علی شاہ کیس میں ڈنڈی ماری، مشرف کے مارشل لاء کو تحفظ دیا ،ْبابے نے آمر مشرف کو آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا وہ اختیار بھی دیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی پی پی چودھری منظورکا کہنا تھا کہ بابے کے پانچ بیٹوں نے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کھولا جائے، تین نے کہا مقدمہ نہیں کھولنا ،ْ بابے نے مدت کی پابندی کو نظر انداز کرکے 9 سال بعد نوازشریف کی اپیل سنی اور منظور کی، اب مدت کی پابندی کی بنیاد پر اسی بابے نے حدیبیہ ریفرنس کھولنے سے انکار کر کے شریف خاندان کے حق میں ڈنڈی ماری۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں