جامعہ کراچی ، دوسری دوروزہ اینوینشن ٹو اینوویشن سمٹ سندھ 2017 ء کی افتتاحی تقریب20 دسمبر کو ہوگی

اتوار 17 دسمبر 2017 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) جامعہ کراچی کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام دوسری دوروزہ اینوینشن ٹو اینوویشن سمٹ سندھ 2017 ء کی افتتاحی تقریب بروز بدھ 20 دسمبر 2017 ء کو صبح10:00 بجے جامعہ کراچی کے ایچ ای جے کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جبکہ اختتامی تقریب21 دسمبر کوشام 4:30 بجے جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئر مین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمدافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے اور جامعہ کراچی کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

پہلے روز کے مقررین میں انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن کے سی ای او عابد ایچ کے شینواری ،چیئرمین پی سی ایم اے ،صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل ،کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق ملک ،سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت ،مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ،چیئر مین پاکستان پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی اورچیئر مین پاکستان سائنس فائونڈیشن ڈاکٹر محمد اشرف شامل ہیںجبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف ہوں گے جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے۔

دیگر مقررین میں صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز مفسر عطاملک،چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری جاوید بیلوانی ،وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیر پورڈاکٹر پروین شاہ اوروائس چانسلر اقراء یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی شامل ہیں۔علاوہ ازیں اس موقع پر ٹیکنالوجی ،پانی وبجلی اور لائف سائنسز پر نمائش اور کمپیوٹر ایپلیکشن اور بزنس پلان پر مقابلے بھی ہوں گے۔اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز کے لئے فنڈنگ حاصل کرنے کے مواقعوں پر بھی سیشن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں