کراچی،ٹریلر نے پولیس موبائل کو ٹکر ماردی،11اہلکار زخمی

اتوار 17 دسمبر 2017 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) کراچی کی نیشنل ہائی وے پر شاہ لطیف ٹاوٓن ک قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر نے پولیس موبائیل کو ٹکر ماردی نتیجے میں 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے مطابق زخمی افراد زیر تربیت پولیس اہلکار ہیں، اہلکاررزاق آبادپولیس ٹریننگ سینٹرجارہے تھے، حادثہ ٹریلرکے غلط سمت سے آنے کی وجہ سے ہوا،حادثے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ تمام افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔ پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس نے جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں شاہ رحمان ، ساجد ، صدام حبیب ، شعیب ، عبد الطیف، مجاہد حسین ، معشوق ، حنیف ، زاہد ، فرحان اور عرفان شامل ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں