بنگالیوں پر روزگارکے دروازے کھول کر بھوکامرنے سے بچایاجائے، بچودیوان

قیام پاکستان کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے بنگالیوں کو شناختی کارڈ کے حصول سے محروم رکھاجارہاہے،خواجہ سلمان خیرالدین

اتوار 17 دسمبر 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) قیام پاکستان سے ملک میں آباد ہیں پھربھی شہری حقوق حاصل نہیں ہیں، سالوں سے حقوق کے حصول کے لئے تمام دروازوں پر دستک دے چکے ہیں ،پاکستان میں مقیم بنگالیوں کے تعلیم اور روزگارکے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔یہ باتیں پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچودیوان، قائد خواجہ سلمان خیرالدین ودیگر نے مسلم لیگ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،کنونشن میں پاک مسلم الائنس کی جانب سے ہزاروں گاڑیوں میں لاکھوں کارکنان نے ریلیوں کی شکل میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین پاک مسلم الائنس نے بنگلہ نژادپاکستانیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت وقت سے شکوہ کیاکہ پاکستان میں آبادبنگالیوں کو آج بھی غیر سمجھاجاتاہے حالانکہ ان کے آبائواجدادنے قیام پاکستان کے لئے بے شمارقربانیاں دیں اور جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن آج وہ وقت آچکاہے کہ بنگالیوں کو شناختی کارڈ کے حصول سے محروم رکھاجارہاہے، ہمارے بچوں کو ب فارم تک نہیں بناکر دیئے جاتے، جس کی وجہ نوجوانوں کا ایک بڑاطبقہ نوکریوں اور ملازمتوں اور بچے اسکولوں میں داخلے سے محروم ہیں، ہم نے ہمیشہ حکومت اور سرکاری اداروں کا احترام کیاہے لیکن ہمارے حقوق کا کسی کو خیال تک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیاکہ بنگلہ نژادمحب وطن پاکستانیوں کو شناختی کارڈ دیئے جائیں اور ان پر نوکریوں کے دروازے کھول کر بھوکامرنے سے بچایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں