پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

سا ل2017ء میں 479دہشتگرد، 546ٹارگٹ کلرز، 172بھتہ خور اور45اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا، رپورٹ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2017کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق479دہشتگرد، 546ٹارگٹ کلرز، 172بھتہ خور اور45اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں سال جرائم پیشہ افرادکے خلاف 2530چھاپامارکارروائیاں کی گئیںجن میں 1578مختلف ہتھیار، 1لاکھ 40ہزارسے ز ائد گولیاں برآمدکی گئیں جبکہ1945جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے پو لیس کے حوالے کیا گیا۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر سے 938 اسٹریٹ کرمنلز ،ڈکیتیوں میں ملوث 475ڈاکو،325منشیات فروش،38سٹے بازاور12جیب کتروں کوبھی گرفتار کیا گیا۔رینجرز کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 4مغوی بازیاب کرائے گئے جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 12رینجرزاہلکارزخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں