سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کی ساتویں برسی کل انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

بدھ 3 جنوری 2018 14:06

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کی ساتویں برسی کل انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
فیصل آباد۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کی ساتویں برسی کل 4جنوری بروز جمعرات کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ کا اہتمام کیا جائے گا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا بھی انعقاد ہوگا۔

سلمان تاثیر نے 1960ء کی دہائی میں زمانہ طالب علمی سے ہی سیاسی سفر کا آغاز کر دیا ۔ ۔ انہیں 2007ء میں عبوری طور پر وفاقی وزیر صنعت ، پیداوار ، خصوصی اقدامات مقرر کیا گیا ۔ سلمان تاثیر کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کے بعد 15مئی 2008ء کو پنجاب کا 26واں گورنر مقرر کیا گیا جو 4جنوری 2011ء تک مذکورہ عہدہ پر فائز رہے اور 4جنوری 2011ء کو ہی انہیں 66 برس کی عمر میں اسلام آباد میں ایک قاتلانہ حملہ میں اس جہاں فانی سے رخصت کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں