کوٹری بیراج کے نیچے پانی نہ چھوڑنا سندھ کے لیے بہت اہم مسئلہ ہے ۔ سندھ اسمبلی اس مسئلے پر تفصیلی بحث کرے ، وزیراعلیٰ سندھ
تاکہ وفاق سے کہا جا سکے کہ وہ کوٹری بیراج کے نیچے پانی چھوڑے کیونکہ نہ جانے کی وجہ سے دریائے سندھ کا ڈیلٹا اور ساحلی زمینیں تباہ ہو رہی ہیں کالا باغ ڈیم اب نہیں بنے گا ، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ اسمبلیوں میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی ڈیم نہ بنانے کی قرارداد منظور کی جائے نیب کورٹ نے روہڑی کینال کو بند کرا دیا ۔ جس سے لوگوں کو بہت نقصان ہوا ۔ نہروں سے پانی کی چوری روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی کوئی تجویز نہیں ،سکھر بیراج کے بارے میں عالمی بینک کے تعاون سے اسٹڈی جاری ہے، سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات میں جوابات
پیر 15 جنوری 2018 22:07
(جاری ہے)
جس سے لوگوں کو بہت نقصان ہوا ۔
نہروں سے پانی کی چوری روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ سکھر بیراج کے بارے میں عالمی بینک کے تعاون سے اسٹڈی جاری ہے ۔ انہوں نے یہ باتیں پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ آب پاشی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات میں کہی ۔ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد اور دیگر ارکان نے اس مسئلے پر بحث کرنے کی وزیر اعلیٰ کی تجویز سے اتفاق کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پانی کی چوری روکنے کے لیے نہروں پر رینجرز تعینات کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ محکمہ آب پاشی پہلے ہی پولیس کے تعاون سے نہروں کی نگرانی کر رہا ہے ۔ پانی چوری ہوتا ہے لیکن اس پر کارروائی بھی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج میں 38 ایکڑ کا ایک مصنوعی جزیرہ بنایا گیا تھا ، جس کی وجہ سے نظام آب پاشی کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا ۔ انہوں نے کہا کہ 1932 ء میں بیراج کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پتہ چلا کہ دائیں کنارے کی نہروں ( دادو کینال ، رائس کینال اور اینڈ ڈبلیو کینال ) میں بڑے پیمانے پر ریت جمع ہو رہی تھی ۔ 1938 ء میں پونا انڈیا کے ہائیڈرولک ماڈل کے پیش نظر سکھر بیراج میں بھی 66 گیٹس میں سے 10 گیٹس بند کر دیئے گئے اور ایک مصنوعی جزیرہ بنایا گیا تاکہ گیٹ نمبر 6 سے گیٹ نمبر 14 تک ریت جمع نہ ہو سکے ۔ اس مصنوعی جزیرے سے نظام آب پاشی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ عالمی بینک کے تعاون سے اسٹڈی کرا رہے ہیں ۔ یہ اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ سکھر بیراج کی جگہ نیا بیراج بنایا جائے یا اس کی ری ماڈلنگ کی جائے ۔ اس کے لیے کئی سو ارب روپے درکار ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی شکایت پر قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے روہڑی کینال کو بند کر ادیا تھا ۔ نیب کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ اس سے لوگوں کوکتنا نقصان ہوا ۔ تمام نہروں میں پانی دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2010 ء کے سیلاب کے بعد دریائے سندھ کے بندوں کو مضبوط کرنے کے لیے 170 اسکیمیں شروع کی گئیں ، جن پر 18 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ ان اسکیموں کے لیے فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت سندھ نے مہیا کیے تھے ۔ اس میں 16 ارب 60 کروڑ روپے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایک ارب 85 کروڑ روپے سندھ حکومت نے فراہم کیے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے یہ رقم قرضے کے طور پر لی گئی تھی ، جسے 20 سے 25 سال میں واپس کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2007-08 ء میں سندھ اسمال ڈیمز آرگنائزیشن قائم کی گئی تھی ، جس نے اب تک نگر پارکر اور کوہستان ریجن میں 57چھوٹے ڈیم تعمیر کیے ہیں اور مزید30 چھوٹے ڈیمز پر کام جاری ہے ۔ کراچی سمیت پورے صوبے میں مزید چھوٹے ڈیمز بنائے جا سکتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کے کم بہاؤ کی وجہ سے صوبہ سندھ میں دریاء کے ڈیلٹا کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ لاکھوں سالوں سے دریاء کے بہاؤ کے ساتھ ریت جمع ہو رہی ہے ۔ آب پاشی کے مقاصد کے لیے پانی کے استعمال کی وجہ سے بحیرہ عرب میں کم پانی جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے ریت جمع ہونے کا عمل بڑھ گیا ہے اور سمندر کا پانی ڈیلٹا میں اوپر چڑھ آیا ہے ۔ ساحلی علاقے کی زرخیز زمینیں تباہ ہو رہی ہیں ۔ حکومت سندھ مسلسل انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) پر زور دے رہی ہے کہ وہ کوٹری بیراج سے نیچے دریائے سندھ میں پانی چھوڑے تاکہ دریائے سندھ کے ڈیلٹا کو بچایا جا سکے اور تیمر کے جنگلات میں اضافہ کیا جا سکے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ،آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایکشن،جرائم میں ملوث34افسران و اہلکار معطل
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی