عوام کو سہولیات کی فراہمی میں نجی ادارے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ گورنر سندھ
زچہ و بچہ کی نگہداشت کے لئے بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔محمد زبیر روٹری کلب انٹر نیشنل کی جانب سے روٹری کلب کراچی انڈس ویلی کو چارٹر دیئے جانے کی تقریب سے خطاب
پیر 15 جنوری 2018 22:16
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ روٹری کلب 3271 سندھ و بلوچستان میں تعلیم اور صحت کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اداروں میں سرفہرست ہے، روٹری کلب مختلف امراض کی تشخیص ، طبی سہولیات ، ماں اور بچہ کی نگہداشت ، معاشی اور کمیونٹی ترقی ، پینے کے صاف پانی و نکاسی ، امن اور تنازعات کے حل میں قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے با الخصوص پولیو کے خاتمہ میں روٹری کلب کا کام قابل ستائش ہے ، نجی ادارے با الخصوص روٹری کلب عوام کو بلا تفریق خدمت کے لئے اپنا وقت ، پیشہ ،تجربہ اور مہارت فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے حالات انتہائی خراب تھے ، امن و امان کی ابتر صورتحال اور انرجی بحران نے عوام کا جینا محال کردیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اپنے وژن کے مطابق عوام کو امن و امان اور طلب سے زائد انرجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام ، خوشحالی ، سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کیں ، موجودہ حالات سرمایہ کاری کے لئے انتہائی آئیڈیل ہیں یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، نئی صنعتوں کے قیام ، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں جس سے غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ کو جدید خطوط پر ترقی دینے اور اسے عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کررہی ہے اس ضمن میں سی پیک کی تکمیل سے کراچی عالمی تجارتی منڈی بن جائے گا ،منصوبہ میں 34 ارب ڈالرز کی تخمینی لاگت سے انرجی کے متعدد منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں ، اب وہ دن دور نہیں جب معاشی ، تجارتی ، اقتصادی اورسماجی سرگرمیوں میں ریکارڈ اضافہ سے بیرون ممالک سے لوگ کراچی میں روزگار کی تلاش کے لئے آیا کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت اور روٹری کلب مل کر کام کررہے ہیں اس ضمن میں روٹری کلب کو حکومت کا مکمل تعاون ، مدد اور معاونت حاصل رہے گی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اویس احمد کو ہاری ، ہیرا لعل لوہانہ اور عبد المجید ابدانی نے روٹری کلب کی تاریخ ، مقاصد ، خدمات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی، گھریلو پریشانیاں ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خود کشی کر لی
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
چہرے کے ڈمپل کے سبب اداکاری کیلئے سلیکٹ ہوا تھا: فیصل رحمٰن
پوسٹل سروس کی مہربانی،اداکارہ صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
چیئرمین این ٹی سی نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں متعدد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا