سینیٹر شاہی سید کی فاٹا ریفارمز بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کی خوشی میں لیاری پر کامیاب جلسہ کے انعقاد پر ضلع جنوبی کی پوری کابینہ کو مبارکباد

پیر 15 جنوری 2018 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید اور جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے فاٹا ریفارمز بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کی خوشی میں لی مارکیٹ چوک لیاری پر انتہائی کامیاب جلسہ کے انعقاد پر ضلع جنوبی یونین کونسل چھ کی پوری کابینہ خاص طور پر وارڈ کے صدر عبدالحق کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یونین کونسل کی سطح اتنا عظیم الشان جلسہ عام انتہائی قابل ستائش ہے ایک یوسی کی سطح پر اتنا منظم اور عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد ہمارے لیے ناقابل فراموش ہے جس کے لیے پوری مقامی تنظیم کی کارکردگی انتہائی قابل تعریف ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ مشترکہ تہنیتی بیان میں مذید کہا ہے کہ ایک یونین کونسل کی سطح پر اتنا کامیاب پروگرام ہمارے لیے انتہائی قابل اطمینان ہے لیمارکیٹ کا انتہائی کامیاب جلسہ عام ہمارے تابناک مستقبل کی نوید ہے عظیم الشان جلسہ عام نے جنرل الیکشن میں ہماری یقینی کامیابی کی کی بنیاد رکھ دی ہے اس جلسہ عام کے بعد مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیںبیان میں مذید کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی فاٹا ریفامز بل کی منظوری کے سلسلے میں مورخہ17 جنوری کو سہراب گوٹھ چھوٹا الآصف اسکوائر پر جشن منائے گی ،جس میں جلسہ عام کا انعقاد ، آتش بازی اورکلچرل پروگرام بھی منعقد ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں