سانحہ قصور افسوسناک ہے، بچوں کے حقوق اور جنسی زیادتی کا واقعہ قصور واقعہ کے بعد زیادہ اٹھایا گیا ، بلاول بھٹو زرداری

ایران اور سعودیہ میں پھانسی کی سزا ضرور موجود ہے مگر وہاں اب بھی یہ جرم ہورہا ہے،پریس کانفرنس

پیر 15 جنوری 2018 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ قصور افسوسناک ہے، بچوں کے حقوق اور جنسی زیادتی کا واقعہ قصور واقعہ کے بعد زیادہ اٹھایا گیا ،بلاول ہاؤس کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ نے چائلڈ پروٹیکشن بل پاس کیا ہے،سندھ حکومت نے 2009 میں چائلڈ پروٹیکشن پر کام شروع کیا،پہلے بولنے سے ڈرتے تھے اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے ، مشکلات جب ہوں گی کہ نصاب غلط ہو گا ،یہ قومی معاملہ ہے بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے سب کو کام کرنا ہو گا ،چھٹی کلاس سے آئندہ سال کے نصاب میں بچوں کی آگاہی کے لئے خصوصی مضمون شامل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو شعور دینا کوئی غلط کام نہیں ہے ،سندھ حکومت ، این جی اوز اور علماء کو بھی آن بورڈ لیا گیا ،وزیراعلی سندھ نے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے جس میں ایک سابق جج بھی ہیں،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زینب کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے پھانسی کے معاملہ پر بات نہیں کرنا چاہتا ،ایران اور سعودیہ میں پھانسی کی سزا ضرور موجود ہے مگر وہاں اب بھی یہ جرم ہورہا ہے ،بلاول بھٹو نے کہا کہ پولیس کا نظام پورے ملک میں بہتر چاہتے ہیں سندھ میں پولیس کے نظام سے مطمئن ہوں ،پولیس کو غیر سیاسی ہونا چائیے ،وزیراعلیٰ کو کہا ہے کہ سندھ کا پولیس کا پرانا نظام ہے، سندھ کا پولیس نظام بنانا ہے اور پولیس کے نئے قانون سے متعلق سب سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس موقع پر عمران خان پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ہر موقعے پر اپنے اثاثے مختلف بتائے،عمران خان کے اثاثوں سے متعلق ہر ڈکلریشن ایک دوسرے سے سے مختلف ہیں،عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھایا،عمران خان نی2013 کے انتخابات میں اثاثے کچھ اور،سپریم کورٹ میں کچھ اور بتایا، میں نے کچھ بھی نہیں چھپایا،میں نے ابھی تک کوئی الیکشن نہیں لڑا جب الیکشن لڑوں گا تواثاثے ڈکلیئرکروں گا،بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان کی آئندہ اسمبلی پوری پیپلزپارٹی کی ہو گی ،بلوچستان اسمبلی کی حالیہ تبدیلی میں پیپلز پارٹی کا کوئی ہاتھ نہیں،ہمارا کوئی ایم پی اے ہی نہیں ہم بلوچستان میں کسی کو ووٹ بھی نہیں دے سکتے ،بلوچستان میں وزیراعلی کی تبدیلی کے معاملہ پر نواز لیگ کے لئے سب سے بڑا اپ سیٹ ہے،نواز شریف نے بلوچستان کو نظر انداز کیا،بلوچ عوام وفاقی جماعت کیلیے ترس گئے تھے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں