ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن سے متعلق دائر نیب ریفرنس پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی

ْعدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے لندن جانے کی اجازت کے لئے درخواست بھی جمع کرادی گئی

پیر 15 جنوری 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن سے متعلق دائر نیب ریفرنس پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے لندن جانے کی اجازت کے لئے درخواست بھی جمع کرادی گئی۔پیر کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف دائر 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں مرکزی ملزم سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پیش نہیں ہوسکے تاہم شریک ملزمان محمد صفدر، اطہر حسین اور دیگر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے ڈاکٹر عاصم حسین آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلا نے علاج کے فالو اپ کی غرض سے لندن جانے کی اجازت کے لئے درخواست بھی عدالت میں جمع کرائی۔

جس میں موقف اپنایا گیا کہ لندن کے ڈاکٹروں نے 20 جنوری سے 20 فروری تک علاج کے لئے ڈاکٹر عاصم حیسن کو لندن بلایا ہے۔عدالت نے ملک سے باہر جانے کے لئے ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے دائر درخواست پر فریقین سے 17 جنوری کو دلائل طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں