بلاول بھٹو زرداری ،آصف علی زرداری کی زیرصدارت

اطلاعات سے وابستہ پارٹی کے ذمہ داروں کا اجلاس

پیر 15 جنوری 2018 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ پاکستان و پی پی پی پارلیامینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پیر کے روز بلاول ہائوس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے رہنماوں، میڈیا سے رابطے میں رہنے والے عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور اس کے استحکام کے لئے جدوجہد کی اور اس ضمن میں اپنی کاوشیں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ اجلاس کے دوران اطلاعات سے وابسطہ پارٹی کے مختلف سطحوں پر ان کی ذمیداریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر سطح پر کارکردگی کو بھتر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس نے زور دیا کہ عوام سے براہ راست رابطے کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی رابطے کا ایک ذریعہ ہے، لھذا میڈیا سے منسلک افراد سے رابطے بڑہائے جائیں، یوں بھی پیپلز پارٹی اور میڈیا نے آمریتوں کے خلاف شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے۔ اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و معاشرے کی عظیم بھتری کے لئے پیپلز پارٹی آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے لئے ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ اجلاس میں وزیراعلی سندہ سید مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، مولا بخش چانڈیو، سینیٹر تاج حیدر، ایم این اے نفیسہ شاہ، شازیہ مری، سینیٹر عاجز دھامراہ، سعید غنی، عینی مری، امجد بھٹی اور سریندر ولاسائی نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں