کراچی میں بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول،ملزم بچی کو دکان پر اکیلا دیکھ کر رک گیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جنوری 2018 13:21

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔16 جنوری 2018) 22 دسمبر کو معصوم بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں 22 دسمبر کو ایک ننھی کلی کو دردندگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بچی دکان پر چیز لینے جاتی ہے تو اسے ایک نوجوان اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم جب دیکھتا ہے کہ بچی دکان پر اکیلی آئی ہے تو رہ رک جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچی کو ریلوے لائن کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔جب کہ اہل خانہ کے مطابق بچی اس ملزم کو پہچانتی ہے۔وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض جب کہ اوپر کالا کوٹ پہنا ہوا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بہت زیادہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جس کو لیکر عوام میں شدید غم و غضہ پایا جا تا ہے۔جب کہ اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات پولیس کی کاردگردگی پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں