ہم حکومت گرانا نہیں چاہتے، باقر نجفی رپورٹ کے مطابق انصاف چاہتے ہیں ہمیں بھی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے، ، وزیراطلاعات سندھ

منگل 16 جنوری 2018 15:05

ہم حکومت گرانا نہیں چاہتے، باقر نجفی رپورٹ کے مطابق انصاف چاہتے ہیں ہمیں بھی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے، ، وزیراطلاعات سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت گرانا نہیں چاہتے، باقر نجفی رپورٹ کے مطابق انصاف چاہتے ہیں ہمیں بھی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔وہ منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ میں لائیو اسکلز بیسڈ ایجوکیشن دیں گے ،جنسی تعلیم دینے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے اسلامی اسکالرز کی مشاورت سے نصاب بنایا گیا ہے یہ کوئی معیوب بات نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم طاہر القادری کے احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں لاہور میں مظلوموں کے لئے احتجاج ہو رہا ہے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے تخت لاہور والے بوکھلائے ہوئے ہیں پوری قوم کہہ رہی ہے کہ میاں نوازشریف سب سے بڑے ایڈییٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں