کراچی،بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے تربیت کا آغاز

بچوں کو تحفظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنا نہ صرف والدین بلکہ معاشرے اور ریاست کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے، صوبائی وزیرسماجی بہبود

منگل 16 جنوری 2018 15:06

کراچی،بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے تربیت کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) کراچی میں بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے تربیت کا آغاز کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق قصور کی سات سالہ زینب کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کے بعد کراچی کے فٹ پاتھ اسکول میں بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کیلئے زینب میموریل سیلف ڈیفنس ٹریننگ سینٹر قائم کر دیا گیا جس میں بچوں کی تربیت کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے فٹ پاتھ اسکول میں زینب میموریل سیلف ڈیفنس ٹریننگ سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کیا۔ ٹریننگ سینٹر میں بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کے لئے دفاعی تربیت کے ساتھ ذہن سازی بھی کی جائے گی۔شمیم ممتاز نے کہاکہ بچوں کو تحفظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنا نہ صرف والدین بلکہ معاشرے اور ریاست کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں