منگھو پیرروڈ سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار

منگل جنوری 15:34

منگھو پیرروڈ سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2018ء) پولیس نے کراچی کے علاقے منگھو پیرروڈ سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتارکرلیا ہے ۔ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایس آئی یوٹی طارق دھاریجو کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم اقبال عرف شامی ٹارگٹ کلنگ کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے،گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم اقبال نے 2009 سے 2012 تک ٹارگٹ کلنگ کی،جس کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کیلیے دبئی فرار ہو گیا تھا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments