وفاقی حکومت کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 16 جنوری 2018 15:34

وفاقی حکومت کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ لانے اور اپنی جائیدادیں وا ثا ثے ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس ترغیب دی جائے گی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتہ کوایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے ظہرانے سے خطاب کے دوران کہا کہ تاجر بر ا د ری کو ایک موقع دینے کے لیے مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے جس سے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں توسیع ہوسکے گی بلکہ ریونیو وصولیوں کا حجم بھی بڑھے گا، ایمنسٹی اسکیم کے بعد کوئی مک مکا نہیں ہوگا بلکہ قابل ٹیکس آمدن کے حامل کو بہرصورت ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ لوکاسٹ ہاؤسنگ کے لیے خودمختاربورڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی کو بورڈ کا ر کن نامزد کیا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت لوکاسٹ ہاؤسنگ کے حوالے سے بجٹ میں کچھ اقدامات بروئے کار لائے گی،شعبہ جاتی بنیادوں پرمسائل کا حل، معیشت کی ترقی وفروغ اور جی ڈی پی کی نمو ا و لین ترجیحات میں شامل ہیں، رواں سال جی ڈی پی نمو کی شرح کا ہدف 6 فیصد ہے، ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے جی ڈی پی گروتھ کو 10 فیصد کرنا ہوگا جبکہ ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب بڑھانے کے ا قد امات کیے جا رہے ہیں۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں