بڑے بڑے دعوی کرنے والے شوباز شریف کی ناکامیاں عوام دیکھ لیں، میاں صا حب,مجھے کیوں نکالا،سے اب باہر نکلیں اور معصوم زینب کوانصاف دلائیں، وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی میڈیا سے بات چیت

منگل 16 جنوری 2018 15:54

بڑے بڑے دعوی کرنے والے شوباز شریف کی ناکامیاں عوام دیکھ لیں،     میاں صا حب,مجھے کیوں نکالا،سے اب باہر نکلیں اور معصوم زینب کوانصاف دلائیں، وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی میڈیا سے بات چیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے قصور سانحے کا جوابدار گرفتار نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صا حب,مجھے کیوں نکالا،سے اب باہر نکلیں اور معصوم زینب کوانصاف دلائیں. انہوں نے یہ بات اسمبلی اجلاس سے قبل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اورپنجاب پولیس جوا بدار پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہی,بڑے بڑے دعوی کرنے والے شوباز شریف کی ناکامیاں عوام دیکھ لیں,ایسے سانحات سے بچنے کہ لیے صوبوں میں سخت قوانین بنانے کی اشد ضرورت ہی.انہوں نے کہاکہ قصور سانحہ پر پنجاب حکومت متاثرین کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہی,قصور سانحے پر پنجاب حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئی. انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے حکمران دولت جمع کرنے میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں, آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں