اہم ترین شخصیات کی نقل وحرکت کے دوران سڑکیں 2منٹ سے زیادہ بند نہ کی جائیں-سپریم کورٹ تحریری حکم نامہ جاری کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 جنوری 2018 17:42

اہم ترین شخصیات کی نقل وحرکت کے دوران سڑکیں 2منٹ سے زیادہ بند نہ کی جائیں-سپریم کورٹ تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری۔2018ء)اہم ترین شخصیات کی نقل وحرکت کے دوران سڑکیں بلاک کرنے کا معاملہ پر سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے دوران صرف2منٹ کے لئے سڑک بند کی جائے‘ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ میں موثر اقدامات کیے جائیں، جس پر آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران بلو بک کا قانون موجود ہے۔کراچی رجسٹری میں وی آئی پی موومنٹ کیس کی سماعت 13 جنوری کو ہوئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں