وزیراعلیٰ سندھ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

منگل 16 جنوری 2018 18:43

وزیراعلیٰ سندھ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سندھ کے سماجی شعبہ بالخصوص پولیو کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں کام کرنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلی ہائوس میں یو اے ای کے سفیر حماد عبیدالزابی اور قونصل جنرل مسٹر نصیرہوائیدین الکتیبی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاکستان بالخصوص سندھ میں پولیو کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یو اے ای کا سندھ کے سماجی شعبہ بالخصوص پولیو کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں کام کرنا خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں