کراچی کے علاقے کھارادرمیں دستی بم حملے کا مقدمہ 2 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج

جمعہ 19 جنوری 2018 15:28

کراچی کے علاقے کھارادرمیں دستی بم حملے کا مقدمہ 2 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) شہرقائد کے علاقے کھاراد میں دستی بم حملے کا مقدمہ 2 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے کھارادرچھاگلہ اسٹریٹ پردستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

دستی بم حملے کا مقدمہ 2 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف کھارادر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل ، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ، ایکسپلوسیوایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔مقدمہ دستی بم حملے کے زخمی محمد اسماعیل کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر کی کپڑا مارکیٹ میں موٹرسائیکل پرسوار ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں