راؤ انوار کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ، نہ ہی ان کی گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 11:27

راؤ انوار کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ، نہ ہی ان کی گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے۔ پولیس
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء) : ایس ایس پی راؤ انوار آج 10 بجے طلبی کے باوجود سینٹرل پولیس آفس میں پیش نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راؤ انوار کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ راؤ انوار کے گھر پولیس اہلکار نوٹس چسپاں کرنے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری نہیں ہوئے۔

ان کو سکیورٹی خدشات ہیں اسی وجہ سے وہ ملیر کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ یاد رہے کہ راؤ انوار نے آج صبح ہی نقیب قتل کیس پر تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ راؤ انوار نے کہا کہ میرے خلاف بھر پور پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ، مجھے انصاف کی اُمید نہیں ہے تو میں کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر کیا کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں