رائوانوار کیلئے ایئرپورٹ پروٹوکول پر تعینات 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کر کے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے ،ذرائع

پیر 22 جنوری 2018 12:12

رائوانوار کیلئے ایئرپورٹ پروٹوکول پر تعینات 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر رائوانوار کے لیے ایئرپورٹ پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات 7 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے لیے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کرنے والے 7 اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وی آئی پی ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ رائو انوار کے لیے کام کرنے والے ان اہلکاروں کے ایئر پورٹ پاسز منسوخ کر کے نئے اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔سب انسپکٹر سرفراز، منیر، غفار، مظہر، شہزاد، ٹکا خان اور ملک امیر کو طلب کیا جائے گا۔ حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کر کے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے۔ یہ اہلکار ایئر پورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے یومیہ لاکھوں روپے بھی کماتے تھے اور انہیں رائو انوار کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں