کراچی میں سال کی پہلی پولیو مہم شروع ،

22 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،مہم 6 روز تک جاری رہے گی

پیر 22 جنوری 2018 12:35

کراچی میں سال کی پہلی پولیو مہم شروع ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) کراچی میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ،مہم 6 روز تک جاری رہے گی،22 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کے مطابق سال کی پہلی پولیو مہم آج سے شروع کردی گئی ہے جو 27 جنوری تک جاری رہے گی جب کہ مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں شوبز اور کھلاڑیوں کی مدد لیں جس کے لیے شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام زیر غور ہیں، لوگ ان شخصیات سے متاثر ہوتے ہیں۔اعجاز احمد خان نے مزید کہا کہ انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو قائل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں