نقیب اللہ محسود قتل کیس، مقابلے کے اہم کردار نازک میر کوگرفتار کرلیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 15:03

نقیب اللہ محسود قتل کیس، مقابلے کے اہم کردار نازک میر کوگرفتار کرلیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر کیس کے ممکنہ اہم گواہ نازک میرکوگرفتار کرلیاگیاہے۔نازک میر کو سہراب گوٹھ سے حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نازک میرسے نقیب اللہ سے متعلق پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نازک میر کے مزید2ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نقیب اللہ نے نازک میرسے ہی دکان کرائے پر لینے کا معاہدہ کیا تھا، نازک میر کی اطلاع پر ضلع ملیر پولیس نے مقتول کو حراست میں لیا تھا۔۔نازک میر ایس ایس پی رائو انوار کیلئے بیٹر کے طور پر کام کرتا تھا،نازک میر کو ماضی میں رینجرز نے گرفتار کرکے مبینہ ٹائون پولیس کے حوالے بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں