نقیب اللہ کیس، را ئو انوار نے تعاون نہیں کیا تو گرفتار کیا جائیگا، تفتیشی افسر

ابھی تک را ئو انوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،ان کے گھر پر نوٹس دے دیئے ہیں،قانونی تقاضے پورے کریں گے،کیس مکمل میرٹ پر چلے گا، کوئی دبا ئوقبول کیا نہ کریں گے، عابد قائم خانی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 15:08

نقیب اللہ کیس، را ئو انوار نے تعاون نہیں کیا تو گرفتار کیا جائیگا، تفتیشی افسر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) نقیب اللہ کیس کی تفتیش کرنے والے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہا ہے کہ ابھی تک را ئو انوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، رائو انوار اور دیگر نے تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، قانونی تقاضے پورے کریں گے،کیس مکمل میرٹ پر چلے گا، کوئی دبا ئوقبول کیا نہ کریں گے۔ پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہا کیس میں ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بڑی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک را ئو انوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہر ذرائع سے سینئر افسران نے بھی رابطے کی کوشش کی، ان کے گھروں پر نوٹس دے دیئے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ یہ ابھی پہلا مرحلہ ہے، آگے جو ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا اور قانونی تقاضے پورے کریں گے۔عابد قائم خانے مزید کہا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے جس پر پورے پاکستان کی نظر ہے، اس میں معاونت کے لیے اسپیشل برانچ کے ایس پی سمیت اعلی پولیس افسران کا ساتھ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ پولیس افسران ہیں، اس لیے ہماری خواہش ہے کہ وہ تفتیش میں شامل ہوں، ہمارا طریقہ کار قانونی ہے، اگر وہ قانونی مراحل پر پورا نہیں اترتے تو قانونی کارورائی کریں گے، کیس مکمل میرٹ پر چلے گا، کوئی دبا ئوقبول کیا نہ کریں گے۔ایس ایس پی نے کہا کہ تمام افراد کو پولیس کے سامنے پیش ہونا چاہیے، اگر صفائی میں کچھ ہے تو پیش کریں، ہم بھی تفتیش کرنا چاہتے ہیں اس لیے وہ تفتیش سے الگ نہ ہوں، جو اس میں تعاون نہیں کرے گا تو کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کام کریں گے۔

عابد قائم خانی نے را ئو انوار کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر را ئو انوار اور دیگر کیس میں تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا لہذا ابھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں مزید کارروائی سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں