سندھ اسمبلی، عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

پیر 22 جنوری 2018 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سینئر سیاستدان شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن غزالہ سیال اور ایم کیو ایم کے ظفر کمالی نے پیش کی۔

(جاری ہے)

ظفر کمالی کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ کی توہین کرتے ہیں لیکن ساری تنخواہیں بھی لیتے رہے۔پارٹی چیئرمین کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی تو تحریک انصاف کے اراکین نے شو شرابہ شروع کر دیا لیکن اسپیکر نے کسی کو بولنے کا موقع نہیں دیا۔ سپیکر کا موقف تھا کہ آپ کی اسمبلی میں اکثریت نہیں، اس لیے بولنے کا موقع نہیں دیا جا سکتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں