کراچی ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گلشن اقبال میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 22 جنوری 2018 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی،پاکستان ایسوسی ایشن آف سائنٹسٹ اینڈسائنٹیفک پروفیشنل کے زیراہتمام راشدمنہاس روڈ،گلشن اقبال میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقادہوا،جس میں ایم ٹرنک والافاؤنڈیشن نے بھی تعاون کیا۔ کیمپ کا افتتاح چیئرمین المصطفیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب، سابق ممبران قومی اسمبلی بیگم قمرالنساء قمر،محمدعثمان خان نوری اورپیر کمال میاں سلطانی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمدسمیع نے کیا۔

ان کے ہمراہ پروفیسرطاہرجعفری،اقبال قریشی،عبدالغفارسعیدی،احمدرضاطیب،ایم ٹرنک والاکے عبدالرزاق،سہیل شمیم،امین آدم جی،ذوالفقار صدیقی،حنیف خان جی بھی موجودتھے۔کیمپ میں600سے زائدمردوخواتین اوربچوں نے آنکھوں کی اوپی ڈی،گائنی اورجنرل چیک اپ سے استفادہ کیا،جبکہ مریضوں نے بلڈپریشر شوگر،کولیسٹرول،یورک ایسڈ،فٹ چیک اًپ اوربلڈیورک ایسڈ کے ٹیسٹ کروائے نیزمریضوں کوفری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

مہمانوں نے کیمپ کادورہ کیااور المصطفیٰ کی جانب سے ملک بھرمیں فری میڈیکل کیمپوں، طبی،تعلیمی ودیگرسماجی کاموں کی سراہتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ایک مکمل طبی، فلاحی ادارہ ہے جومریضوں کو بروقت طبی سہولت،ہنگامی امداد،یتیم بچوں کی کفالت ،تعلیم اور ناداروں کی امدادمیں پیش پیش ہے۔انہوںنے عوام اورمخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ المصطفیٰ کے سماجی کاموں کووسعت دینے کے لئے دست سخادرازکریں۔حاجی حنیف طیب نے کیمپ کے انعقادپرمہمانوں کی آمد،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور معاونین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مخیرحضرات کے تعاون سے المصطفیٰ کی ملک گیر سماجی خدمات جاری وساری ہیں اور انشاء اللهہم مزید انسانیت کی خدمت کرنے لئے کوشاں ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں