عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور

قرارداد کی منظوری کے دوران تحریک انصاف کے ارکان نے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا یہ ایوان قرارداد منظور کرے کہ عمران خان جب تقریر کرے تو پہلے اس کا ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے،پیپلزپارٹی کے رکن تیمورتالپور کی تجویز اسلام میں جوا کھیلنا گناہ کبیرہ ہے لیکن عمران خان نے جوا کھیلنے کا اعتراف کیا، جس نے پارلیمنٹ کو لعنت بھیجی اس کو لعنت واپس بھیجی جائے، نثار کھوڑو سنتے رہتے ہیں کہ پیر مرید کو لے گیا لیکن عمران خان تو پیرنی کو ہی لے اڑے، صابر قائم خانی

پیر 22 جنوری 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سندھ اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔پیرکوپیپلز پارٹی کی غزالہ سیال اور ایم کیو ایم کے ظفر کمالی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر توہین کی ہے، جس پر وہ قوم سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن تیمورتالپور نے تجویز دی کہ یہ ایوان قرارداد منظور کرے کہ عمران خان جب تقریر کرے تو پہلے اس کا ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے، نثارکھوڑو نے کہا کہ اسلام میں جوا کھیلنا گناہ کبیرہ ہے لیکن عمران خان نے جوا کھیلنے کا اعتراف کیا، جس نے پارلیمنٹ کو لعنت بھیجی اس کو لعنت واپس بھیجی جائے۔ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی نے کہا کہ سنتے رہتے ہیں کہ پیر مرید کو لے گیا لیکن عمران خان تو پیرنی کو ہی لے اڑے۔ قرارداد کی منظوری کے دوران تحریک انصاف کے ثمرعلی خان اور خرم شیر زمان نے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں