انتظار قتل کیس ،گرفتاراے سی ایل سی اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع

پیر 22 جنوری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے انتظار قتل کیس میں گرفتاراے سی ایل سی اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے انتظار قتل کیس میں گرفتار اے سی ایل سی اہکاروں کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے فاضل مجسٹریٹ سے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے تفتیشی افسرکی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کی۔واضح رہے کہ انتظار نامی نوجوان کا قتل 10 جنوری کو درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔قتل کیس میں 8 اے سی ایل سی اہلکار گرفتار ہیں جبکہ ایک ملزم انسپکٹر طارق رحیم عبوری ضمانت پر ہیں۔واقعہ کا مقدمہ ددخشاں تھانے میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں