جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اے ٹی ایم اسکینڈل میں ڈیفنس سے گرفتار 4 چینی باشندوں کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا

پیر 22 جنوری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اے ٹی ایم اسکینڈل میں ڈیفنس سے گرفتار 4 چینی باشندوں کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے چالان طلب کرلیا۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ایف آئی اے حکام نے اے ٹی ایم اسکینڈل میں ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار 4 چینی باشندوں کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روزہ کی توسیع کے لئے درخواست دائر کرائی تاہم فاضل مجسٹریٹ نے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔۔واضح رہے کہ تمام ملزمان کے خلاف سائیبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں