ڈا ئو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سالانہ اسپورٹس ویک 29 جنوری سے شروع ہوگا

پیر 22 جنوری 2018 18:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ڈا ئو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سالانہ اسپورٹس ویک 29 جنوری سے شروع ہوگا۔ کھیلوں کے مقابلے ڈی ایم سی کیمپس اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں مختلف مقابلے منعقد ہونگے۔ وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر محمد سعید قریشی سپورٹس ویک کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے مقابلوں میں ٹیبل ٹینس (بوائز اینڈ گرلز) اسکواش(بوائز اینڈ گرلز) نیٹ بال (گرلز) تھرو بال(بوائز)، کرکٹ (بوائز اینڈ گرلز) باسکٹ بال (گرلز)،والی بال (گرلز فٹ بال، بیڈمنٹن (بوائز اینڈ گرلز) 100 میٹر، 200 میٹر اور ریلے دوڑ اور باسکٹ بال(بوائز) شامل ہونگے۔

اسپورٹس ویک کا اختتام 8 فروری کو ہوگا جس میں جیتنے والے طلبہ کو انعامات تقیسم کئے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں