نقیب اللہ قتل کیس ،راؤ انوار کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش نا کام بنا دی گئی

منگل 23 جنوری 2018 10:32

نقیب اللہ قتل کیس ،راؤ انوار کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش نا کام بنا دی گئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) :کراچی کے علاقے میں جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ نوجوان کو ہلاک کرنے والے سابق ایس ایس پی راؤ انوار بیرون ملک روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے کارروائی کر کے راؤ انوار کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش نا کام بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے وہ بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہیں میڈیا پر ان کی دبئی فرار ہونے کی کوشش سے متعلق خبر غلط ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نقیب اللہ نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی تھی۔ حقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے پولیس پارٹی کے سربراہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرکے گرفتار کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹا کر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ دوسری جانب نقیب اللہ کے قتل میں ملوث پولیس پارٹی کو بھی معطل کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں