ْ پی ٹی آئی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں پر اختلافات پیدا ہوگئے

پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے معاملے کی مخالفت کردی

منگل 23 جنوری 2018 12:52

ْ پی ٹی آئی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں پر اختلافات پیدا ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفی دلانے کے آپشن پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے معاملے کی مخالفت کردی۔پی ٹی آئی کی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفی دلانے کے آپشن پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے پارٹی کی مرکزی وتمام صوبائی قیادت کو عام انتخابات کیلیے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفی دینے کے معاملے کی مخالفت کردی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر مربوط حکمت عملی کے تعین کیلیے اپنی پیرنی بشری بی بی سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔

عمران خان کو ان کی پیرنی نے رائے دی ہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاریوں کیلیے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرے اور اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن پر عمل درآمد سیاسی حالات کو دیکھ کر کیا جائے تاہم اس مشاورت پر پی ٹی آئی کے اہم رہنما لاعملی کا اظہار کررہے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے اپنی پیرنی کی رائے کے سامنے آنے اور پارٹی کے اہم رہنماوں سے مشاورت کے بعد فوری طور پر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن پر عمل در آمدعارضی طور پر روک دیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن کاکارڈ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اچانک استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں