نقیب اللہ محسود قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت 27 جنوری کو ہوگی‘سپریم کورٹ نے راﺅ انور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 جنوری 2018 16:13

نقیب اللہ محسود قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت 27 جنوری کو ہوگی‘سپریم کورٹ نے راﺅ انور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2018ء) سپریم کورٹ پاکستان نقیب اللہ محسود قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت 27 جنوری سے کراچی رجسٹری میں کرے گی۔عدالت نے سندھ کے آئی جی، ایڈووکیٹ جنرل اور سابق ایس ایس پی راﺅ انور کو عدالت میں پیش ہونے اور راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور راﺅ انوار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاﺅن میں مشکوک پولیس مقابلے میں نقیب اللہ کی ہلاکت کا از خود نوٹس لیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات بل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پتہ لگاہے راﺅ انوار کمیٹی میں تشریف نہیں لارہے،یہ انسانی حقوق کا ایشو ہے ،اپنی حدود کا تعین خود کرتے ہیں،سپریم کورٹ کو دباﺅ میں نہیں لایاجاسکتا۔

سپریم کورٹ نے پہلے کیس کی سماعت کے لیے کل 24 جنوری کا دن مقرر کیا تھا تاہم بعد میں عدالت نے اپنا نوٹس واپس لیتے ہوئے نیا نوٹس جاری کیا جس کے مطابق از خود نوٹس کی سماعت اب 27 جنوری کو کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں