نقیب محسود کے ساتھ 3دیگر ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات شروع

ڈی آئی جی ایسٹ کی کراچی سمیت سندھ کے تمام ڈی آئی ڈیز کو بھی تینوں ملزمان کے بارے میں معلومات جمع کرانے کی ہدایت

منگل 23 جنوری 2018 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار احمد کی ٹیم کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں نقیب محسود کے ساتھ تین دیگر ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے ملک بھر کی پولیس کو خط لکھ کر تینوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دستیاب دستاویزات کے مطابق بی آئی ایس پی نے پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط لکھ کر تینوں ملزمان کا کرمنل ریکارڈ طلب کرلیا۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کراچی سمیت سندھ کے تمام ڈی آئی ڈیز کو بھی تینوں ملزمان کے بارے میں معلومات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ہلاک ہونے والا محمد اسحاق بہاولپور کے نواحی علاقے احمد پور شرقیہ کا رہائشی تھا۔دوسرا ملزم نذر جان ساوتھ وزیرستان ایجنسی کے علاقے لڈا کا رہائشی تھا۔تیسرا ملزم نسیم اللہ جنوبی وزیرستان کا رہائشی تھا۔تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر تصاویر اور دیگر تفصیلات خط کے ذریعے پولیس کو فراہم کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں