کراچی کیخلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹرفاروق ستار

سندھ حکومت کو کیا پہلے معلوم نہیں تھا کہ ایس ایس پی ملیر کیا کر رہا ہے ،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس

منگل 23 جنوری 2018 21:57

کراچی کیخلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹرفاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ امریکہ میں چلنے والی کراچی مخالف مہم کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادر آباد کراچی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر ندیم نصرت کراچی مخالف مہم چلارہا ہے، اس کو پاکستان یا کراچی کیخلاف سازش نہیں کرنے دینگے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ پرامن جدوجہد سے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے اب کراچی کے لوگ قومی دھارے کی سیاست کریں گے، عدم تشددکی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی اڑان کو اب کوئی نہیں روک سکتا، کراچی کیخلاف مہم کے خاتمے کے لئے بھرپور کردارادا کیا جائے گا۔نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ نقیب کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ پولیس سے راؤ انوار جیسے کرداروں کا خاتمہ کیا جائے، سندھ حکومت کو کیا پہلے معلوم نہیں تھا کہ ایس ایس پی ملیر کیا کر رہا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں