پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس ، پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

عام رکنیت سازی کی مہم 28 جنوری سے 28فروری تک جاری رہے گی وارڈ کی سطح پر کیمپ لگائے جائینگے، صدر نثار احمد کھوڑو

منگل 23 جنوری 2018 22:24

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس ، پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد ربانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر حسین شاہ، ڈاکٹر سکندر شورو، سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ، رابطہ سیکریٹری نعمان شیخ، سعید غنی، انور خان مہر، دوست علی جہیسر، اعجاز بروہی، ڈاکٹر مہیش ملانی، جاوید ناگوری کے علاوہ ضلعی صدور ،جنرل سیکریٹریز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں شرکا کے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور رکنیت سازی کا میٹریل ضلعی تنظیم کے حوالے کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام رکنیت سازی کی مہم 28 جنوری سے 28فروری تک جاری رہے گی وارڈ کی سطح پر کیمپ لگائے جائینگے جہاں پارٹی کے رکن بننے والے خواہشمند خواتین اور حضرات اپنا اندراج کراسکیں گے اور رکنیت سازی کی رسید حاصل کرسکیں گے۔ اجلاس میں ڈویژنل تنظیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں رکنیت سازی کی مہم کی نگرانی کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں