عدالت کا وزیر اعلی کے بہنوئی آصف حیدرشاہ کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعیناتی کا حکم

کراچی میں چار تا سات ہزار ٹن کچرا بڑھ گیا ہے، مداخلت نہیں چاہتے، سندھ حکومت صورتحال بہتر کرے، چیف جسٹس

ہفتہ 17 فروری 2018 14:46

عدالت کا وزیر اعلی کے بہنوئی آصف حیدرشاہ کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعیناتی کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے بہنوئی آصف حیدرشاہ کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعیناتی کا حکم دے دیاہے۔ ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس نے لارجر بینچ کی سربراہی میں کی ۔ درخواست گزار شہاب اوستو نے بتایا کہ بڑی پیشرفت ہوئی ہے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں چار تا سات ہزار ٹن کچرا بڑھ گیا ہے، مداخلت نہیں چاہتے، سندھ حکومت صورتحال بہتر کرے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کارکردگی اچھی نہیں ہے، آصف حیدر شاہ کا نام سنا ہے، یہ کون ہیں، جس پر چیف سیکرٹری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن گئے اور تعریفوں کا ایسا سماں باندھا کہ سب حیران ہو گئے ۔ بتایا کہ شاہ صاحب وزیر اعلی کے بہنوئی،اور اچھے افسر ہیں ۔چیف جسٹس نے آصف حیدر شاہ کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تعیناتی کا حکم دیا اور ریمارکس دیئے کہ آپ کو اپنا ہی بندہ دے رہے ہیں،آج ہی تعینات کریں ۔واٹر کمیشن کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں