زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سر عام پھانسی دینے کیخلاف بڑی سیاسی آواز بلند ہوگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 15:38

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سر عام پھانسی دینے کیخلاف بڑی سیاسی آواز بلند ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

عمران علی کو سزا سنائے جانے پر زینب کے والدین سمیت عوام نے جہاں مجرم کو سر عام پھانسی دے کرعبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کیا وہیں پی پی پی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے عمران علی کو سر عام پھانسی دئے جانے کے مطالبے کی مخالفت کر دی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دینے کے مطالبے کی حمایت نہیں کروں گی۔ شہلا رضا نے کہا کہ مجرم کو سر عام پھانسی دینا معاشرے کی پُر تشدد سوچ کی عکاسی کرے گا، اسی لیے مجرم کو آئین و قانون کے مطابق جیل میں ہی تختہ دار پر لٹکایا جانا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں