پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسزکے درمیان منعقد ہونیوالی بحری مشق نسیم البحرXI-الجبیل سعودی عرب کے پانیوں میں اختتام پذیرہو گئیں
پاکستان اور سعودی عرب سے ملحقہ پانیوں میں امن اور قانون کی عملداری پاک بحریہ کے عزم اور عہد کا مظہر ہے، وائس ایڈمرل عبدالعلیم کا مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب
ہفتہ 17 فروری 2018 18:25
(جاری ہے)
پاک بحریہ کے پی تھری سی ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹرز نے رائل سعودی ایئر فورس اور رائل سعودی نیول فورسزکی فضائی قوت کے ساتھ مشترکہ آپریشنز بھی انجام دیئے۔
پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسزکے درمیان پہلی مرتبہ بارودی سرنگوں کو ناکام بنانے کی مشق، جوکہ مشق نسیم البحرکاحصہ تھی ،بھی کی گئی۔اس مشق کے سی فیز کے دوران سروے اور غوطہ خوری کے آپریشنز اور زیرِ آب اہداف کو نا کام بنانے کے آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔اس سال بحری مشق دیرہ الساحل بھی نسیم البحرXI-کا حصہ تھی جس میں پا ک میرینز اوررائل سعودی نیول فورسزکی میرینز فورسز نے ایمفبیس لینڈنگ آپریشنز، اسکارٹنگ آپریشنز،ساحل پرلینڈنگ، سنائپر کیموفلیج ٹریننگ اور بورڈنگ آپریشنز کا مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں سعودی میرینز کے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ،مختلف مہارتوں کا عملی مظاہرہ اور پیرا ٹروپنگ آپریشنز بھی اس مشق کا حصہ تھے۔پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسزکے درمیان منعقدہ بحری مشقوں کے اختتام پر کنگ عبدالعزیز نیول بیس الجبیل میں مشق کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف(پرسنل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ڈی بریف اور اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب کے پانیوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ مشق نسیم البحر بشمول بارودی سرنگوں کو ناکام بنانے کی مشق اور دیرہ الساحل مشق کا انعقاد دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد، یقین اور بھروسے کا مظہر ہے۔1993سے مشق نسیم البحرکا مسلسل انعقاد دونوں برادر ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کا ظامن ہے۔اس طرز کی مشقوں کا انعقاد خطے کی دونوں بحری افواج کو انڈین اوشن ریجن میں مشترکہ طور پر میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کو یقینی بنانے میں اہم کردار اداکرتاہے۔ایڈمرل نے سال 2004اور 2009میں شمالی بحیرہ عرب ،خلیج عدن، ہرمز افریقہ میں بحری قزاقی اور بحری دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔کمبائنڈ ٹاسک فورس150-اورکمبائنڈ ٹاسک فورس151-میں پا ک بحریہ کا کردارپاکستان اور سعودی عرب سے ملحقہ پانیوں میں امن اور قانون کی عملداری میں پاک بحریہ کے عزم اور عہد کا مظہر ہے۔مہمان خصوصی نے مشق کے دوران رائل سعودی نیول فورسزکے آفیسرز اور جوانوں کی صلاحیتوں کے مظاہرے اور الجبیل بندرگاہ پر پاک بحریہ فلوٹیلا کے قیام کے دوران رائل سعودی نیول فورسزایسٹرن فلیٹ کمانڈ کی میزبانی کی تعریف کی۔قبل ازیں، پاکستان نیوی فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے نمائندے اور رائل سعودی نیول فورسزفلیٹ ٹریننگ گروپ نے مشقوں کے مختلف مراحل کی ڈی بریف پیش کی ۔ڈی بریف کے دوران مشق میں شریک یونٹس کی کارکردگی کا تجزیہ کیا گیا،مزید بہتری کی طرف توجہ مرکوز کی گئی، مشق سے حاصل شدہ تجربات پرروشنی ڈالی گئی اور مستقبل کے لئے سفارشات پیش کی گئیں۔ڈی بریف میں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسزایسٹرن فلیٹ ریئر ایڈمرل لافی بن حسین الحربی اور پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسزکے آفیسرز نے شرکت کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم