کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت13 ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

ہفتہ 17 فروری 2018 18:27

کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت13 ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں اور ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت13 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کھارادر سے کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں عبدالعلیم اور محمد طارق کو گرفتار کیا گیا،ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں،کھارادر سے لیاری گینگ وار کے کارندے کمیل کو گرفتار کیا ملزم 18 اپریل 2015 کو شاہ عالم مارکیٹ میں گرنیڈ حملے سمیت دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے،گلشن معمار اور کھارادر سے ایم کیو ایم لندن کے کارکن محمد راحیل سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،جبکہ رینجرز نے مدینہ کالونی،کھارادر،گلشن اقبال اور زمان ٹاون سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان گٹکا سپلائی اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں