رائو انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں آئے گا، آصف علی زرداری

نواز شریف سے راہیں جدا ہیں ،مفاہمت کا کوئی راستہ نہیں، میں ان کی وجہ سے اپنی کشتی نہیں ڈبو سکتا، انٹرویو

ہفتہ 17 فروری 2018 21:58

رائو انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں آئے گا، آصف علی زرداری
ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ رائو انوار اگر مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں آئے گا، ماورائے عدالت قتل کی حمایت نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں کراچی میں پولیس گردی اور ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس آفیسر رائو انوار سے متعلق آصف علی زرداری نے کہاکہ اگر وہ مجرم ہیں تو قانون کی گرفت سے انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف سے راہیں جدا ہیں مفاہمت کا کوئی راستہ نہیں، میں ان کی وجہ سے اپنی کشتی نہیں ڈبو سکتا۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو اور آصفہ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے، جبکہ آصفہ بھٹو لیاری سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں