وہ وقت دور نہیں جب ہم شہر کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا،مصطفی کمال
آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی اور عوام کے مسائل آنکی دہلیز پر حل کرے گی،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا تقریب سے خطاب
منگل 20 فروری 2018 17:57
(جاری ہے)
ہمارے بچے اسکولوں سے باہر ہیں نہ ان کے پاس پینے کا صاف پانی ہے نہ کھیلنے کے لیے گراؤنڈلیکن منتخب نمائندے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے کے بجائے ان کے نام پر سیاست کر کے اپنی دولت میں مزید اضافے کی فکر میں ایک دوسرے کو نوچ رہے ہیں۔
اس موقع پر ممبر نیشنل کونسل و صدر کراچی ڈویژن سید آصف حسنین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو کے حلقے این اے 247 کے تین لاکھ ووٹ میں سے صرف 35 ہزار ووٹ لینے والے ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم نے مہاجر ووٹ تقسیم کردیا ہے۔ جبکہ ہمارے آنے سے کراچی کا ووٹ تقسیم نہیں بلکہ اور مضبوط ہوا ہے کیونکہ ہم نے مختلف قومیتوں کو ایک کرکے کراچی میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی ہے۔ کراچی کی عوام نے اپنے دوست اور دشمن کی شناخت کر کے اپنی آئندہ نسلوں کے مقدر کا فیصلہ کرنا ہے۔ اسی طرح پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون اور سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن عادل صدیقی ممبر کراچی ڈویژن عون علی نے نارتھ ناظم آباد کے حلقے این اے 245 میں منعقدہ جیولرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی اور بوہری کمیونٹی سمیت دیگر برادریوں سے ملاقات کی ملاقات میں گفتگو کرتے سیکرٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون نے کہا کہ پاکستان میں سید مصطفیٰ کمال جیسے لیڈر کی ضرورت ہے جو رنگ، نسل مسلک سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے لائحہ عمل پیش کر چکے ہیں۔ عوام کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ اب لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہے یا اگلی نسل کو بھی ٹوٹی سڑکیں ابلتے نالے اور خستہ حال اسکول دینے ہیں۔ جبکہ گلشن اقبال کے این اے کے حلقے 253 میں وائس چیئرمین پی ایس پی وسیم آفتاب، ممبر نیشنل کونسل ارتضیٰ فاروقی اور کراچی ڈویژن کے اراکین نے آرجے شاپنگ مال گلشن اقبال کے اونر حنیف اور انکی یونین سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے سید مصطفیٰ کمال کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر وسیم آفتاب نے کہا کہ شہر کا کوئی بھی مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا اس لیے اب عوام کو پاک سر زمین پارٹی کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے کوشش کرنی ہے۔ شہر کے بچوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں چاہے وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں۔۔ اس موقع پر آر جے شاپنگ مال کے اونر نے پاک سر زمین پارٹی کا ساتھ دینے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا