آصف زرداری کی وزیراعلی سندھ کو احمد شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت

منگل 20 فروری 2018 21:02

آصف زرداری کی وزیراعلی سندھ کو احمد شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلی سندھ کو احمد شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان نے سابق صدر سے ملاقات کر کے احمد شاہ کی ہلاکت کے معاملے سے آگاہ کیاجس پر آصف زرداری نے وزیراعلی سندھ کو احمد شاہ کے قاتلوں کو فوری قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ احمد شاہ کے قاتلوں کو پکڑ کر لواحقین کو فوری انصاف دلوایا جائے۔اس طرح کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔انہوںنے کہاکہ حکومت سندھ احمد شاہ کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں