سرمایہ کاری ، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سے قومی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ۔ گورنر سندھ
منگل 20 فروری 2018 21:20
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف کنٹری آفیسر احمد حسن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سرمایہ کاری ، صنعتی ، تجارتی اور کاروباری سرگرمی ، ترقیاتی کام ، موجودہ صورتحال سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 2013ء میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب اور بجلی کے سنگین بحران کا سامنا تھا ، امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث سرمایہ کاری ، صنعتی ، تجارتی ، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں ماند پڑ چکی تھی جس سے قومی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ، موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی امن و امان کے قیام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بلا تفریق و دبائو آپریشن کا آغا ز شروع کیا، امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دیں جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، امن و امان کے قیام اور بجلی بحران کے خاتمہ کے بعد پاکستان خوشحالی کی سمت گامزن ہو چکا ہے ، ہر سیکٹر میں مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد بڑھنے سے سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ دیکھا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے شب وروز محنت کی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ توانائی کے شعبہ میں 30 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس میں بوسیدہ ٹرانسمیشن لائنوں کی تبدیلی بھی شامل ہے ، لائنوں کی تبدیلی سے بجلی کے ضیاع پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 1700 کلومیٹر روڈز اور موٹر ویز بنائی گئیں ہیں ، مارکیٹ تک آسان رسائی سے تجارتی، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہاہے جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سی پیک منصوبہ ہے ، پاکستان کے تابناک مستقبل کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کار ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان ماضی سے بالکل برعکس ترقی اور خوشحالی کی سمت گامزن ہے ،لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں جس سے غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے، ملکی ترقی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون موجودہ حکومت کے ساتھ ہے ہر ایک ملکی ترقی و خوشحالی کا متمنی و خواہاں ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ ملاقات میں Mr.Alasdair Warrenنے گورنر سندھ کو بتایا کہ پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے سے روشن مستقبل کا خواب سرمندہ تعمیر کیا جاسکتا ہے، سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان با الخصوص کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے پر کشش اہمیت کا حامل شہر ہے، امن و امان کے قیام غیر ملکی سرمایہ کاری، صنعتی فعالیت ، تجارتی و کاروباری میں سرگرمیوں میں اضافہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں واضح اعتماد بڑھا ہے جو کہ خو ش آئند ہے، خطہ میں پاکستان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ترقی یافتہ پاکستان خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت