وزیراعلیٰ سندھ کی رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کی کارڈیو اسپتال میں جا کر عیادت

منگل 20 فروری 2018 21:27

وزیراعلیٰ سندھ کی رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کی کارڈیو اسپتال میں جا کر عیادت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو سے این آئی سی وی ڈی جاکر انکی عیادت اور خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورممبر قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کارڈیو اسپتال (این آئی سی وی ڈی)میں زیر علاج ہیں اوروہ گذشتہ چند دنوں سے علیل ہیں۔ سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ایاز سومرو سے فون پر انکی خیریت دریافت کی۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب ِاختلاف خورشید احمد شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو ، پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو اور امتیاز احمد شیخ نے بھی ایاز سومرو کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں